Wed, September 16, 2026

پولینڈ میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

پولینڈ میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

وارسا: پولینڈ کے وسطی علاقے میں ایئر شو کی تیاری کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایف-16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ جانبر نہ ہو سکا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایئر شو کی ریہرسل کر رہا تھا جب پائلٹ نے طیارے کو لوپ میں لے جانے کی کوشش کی، لیکن بلندی کا درست اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ تیزی سے زمین کی طرف آیا اور زور دار دھماکے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ کے پاس ایجیکٹ کرنے کا وقت ہی نہ تھا۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے، جس میں طیارے کا کریش ہوتا ہوا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد ایئر شو کو منسوخ کر دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے 20 ممالک کے 150 طیاروں نے شرکت کرنا تھی۔

ابھی تک حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: