Wed, September 16, 2026

یمن پر حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف-18 طیارہ سمندر میں گر گیا

یمن پر حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف-18 طیارہ سمندر میں گر گیا

بحیرہ احمر : بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر پیش آنے والے ایک حادثے میں ایف-18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر گیا۔

امریکی بحریہ کے مطابق، طیارے کو حرکت دینے والا ٹریکٹر بھی طیارے کے ساتھ ہی سمندر میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، تاہم تمام افراد کو بروقت سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز یمن کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں میں مصروف تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: