Wed, September 16, 2026

دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہر کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا

دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہر کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا

دبئی: دبئی اور ابو ظہبی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہر کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ شدید بارش اور خراب موسم کے پیش نظر دبئی میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کی گئی ہے، اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے دبئی اور ابو ظہبی کے لیے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے، جس کے بعد شہر کے مشہور تفریحی مقامات جیسے گلوبل ویلیج اور عین دبئی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ دبئی میں اسکائی ڈائیو کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

موسم کی خرابی نے ہوائی سفر کو بھی متاثر کیا ہے، اور دبئی ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تاخیر کے خدشے کے پیش نظر وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق، دبئی میں موسم کی صورتحال رات کے دوران بہتر ہونے کی امید ہے، مگر شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ٹیگز: