Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہا، توانائی اصلاحات سے 3 کھرب روپے کا فائدہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہا، توانائی اصلاحات سے 3 کھرب روپے کا فائدہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اویس لغاری نے توانائی کے شعبے میں بہترین کام کیا ہے۔ انہوں نے 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر کے اور اصلاحات لا کر قوم کو 3 کھرب روپے سے زیادہ کا فائدہ پہنچایا ہے۔

وزیراعظم نے اویس لغاری کو ان کی کارکردگی پر تعریف کی اور انہیں ایک خاص خط بھی لکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے قرضے ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اویس لغاری کی کوششوں سے 35 پرانے آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہوئے اور نئے معاہدے کیے گئے، جس سے بجلی کے نرخوں میں کمی ہوئی اور صارفین کو فی یونٹ 8 روپے 35 پیسے کی بچت ہوئی جو ایک تاریخی ریلیف ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اویس لغاری اور ان کی ٹیم اسی طرح محنت کرتے رہیں گے تاکہ توانائی کے شعبے میں بہتری اور ملک کی معیشت مضبوط ہو۔

ٹیگز: