استنبول: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسٹری بیوشن کمپنیز) کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے، جبکہ توانائی کے شعبے خصوصاً ٹرانسمیشن لائنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پاکستان۔ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بہتری کے باعث نقصانات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ ترسیلی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے تاکہ نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔