Wed, September 16, 2026

حماد اظہر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

حماد اظہر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے خلاف درج پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حماد اظہر نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ حکمت عملی تیار کی ہے۔ ان پر لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں درجنوں ایف آئی آرز درج ہیں، جن میں سے کئی مقدمات کا تعلق 9 مئی کے واقعات سے ہے۔ ان کیسز میں وہ پولیس کو مطلوب اور بعض میں اشتہاری بھی قرار دیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی ٹیم نے تمام مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا ہے اور وہ جلد ہی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہو کر حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔ اگر حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی تو وہ دیگر شہروں کی عدالتوں میں بھی اپنی ضمانت کے لیے قانونی کارروائی شروع کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو قانونی مسائل کا سامنا ہے، اور حماد اظہر ان میں ایک نمایاں نام ہیں جو اس وقت گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگز: