لاہور: 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا حکم دیا ہے۔