Wed, September 16, 2026

عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اس لیے اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے ان دونوں کو سنے بغیر ہی یہ فیصلہ کیا، جو کہ انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمر ایوب، شبلی فراز اور پی ٹی آئی کے 7 دیگر ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹیگز: