Wed, September 16, 2026

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ظلم و ستم جاری، دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ظلم و ستم جاری، دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر :مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا اور دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے اور گھر گھر چھاپے مارے۔ تلاشی کے دوران خواتین کی عزت نفس کی خلاف ورزی کی گئی اور بزرگوں پر تشدد کیا گیا۔

بھارتی فوج نے ایک گھر پر بلاجواز فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی حکومت نے نوجوانوں کو عسکریت پسند بتانے کی کوشش کی اور واقعے کو "مقابلہ" قرار دیا۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج نے شہید نوجوانوں کی لاشیں اہل خانہ کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دیں، جس کی وجہ سے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کی لاشیں حاصل کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند دن پہلے ہی ضلع اننت ناگ میں بھی بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا تھا، جس سے کشمیری عوام میں غم و غصہ بڑھ گیا ہے۔

ٹیگز: