مقبوضہ کشمیر :پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے پر مودی سرکار کو مقبوضہ وادی میں بڑی اخلاقی شکست کا سامنا ہے۔ کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے تیار کردہ جھوٹے بیانیے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کشمیری نوجوان نے ویڈیو پیغام میں پہلگام کو بھارتی رسوائی کا مرکز قرار دے دیا۔
وادی کے شہریوں نے پاکستانی عسکری قیادت کی جرات اور ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں اپنا حقیقی ہمدرد قرار دیا۔کشمیریوں کے مطابق پہلگام ڈرامہ بھارتی شکست کا اعتراف تھا، جسے عوام نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔