Wed, September 16, 2026

مقبوضہ وادی میں ’فالس فلیگ‘ ڈرامہ: پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں پر فوجی پہرہ مزید سخت، 43 نئی چوکیاں قائم

مقبوضہ وادی میں ’فالس فلیگ‘ ڈرامہ: پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں پر فوجی پہرہ مزید سخت، 43 نئی چوکیاں قائم

سرینگر : مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کے لیے پہلگام کے مبینہ واقعے کو بنیاد بنا کر وادی کو مکمل طور پر فوجی محاصرے میں لے لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بھارتی فورسز نے جموں اور کشمیر کے اضلاع میں درجنوں نئی مستقل چوکیاں قائم کر کے مقامی آبادی کے لیے زمین مزید تنگ کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا (دی ٹائمز آف انڈیا) کی رپورٹ کے مطابق، سکیورٹی فورسز کی جانب سے درج ذیل اقدامات سامنے آئے ہیں۔  کشمیر ڈویژن میں 26 اور جموں ڈویژن میں 17 نئی مستقل چوکیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ وادی کے ہر کونے پر قابض فوج کی گرفت مضبوط رہے۔
 ہر چوکی پر 25 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جنہیں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) نے خصوصی نگرانی کے آلات اور جدید ساز و سامان فراہم کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس عسکری اضافے کا واحد مقصد کشمیریوں کی سیاسی آواز اور حقِ خود ارادیت کی تحریک کو بزورِ شمشیر دبانا ہے۔

ٹیگز: