Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں   سکیورٹی فورسز کا منہ توڑ جواب : فتنہ الہندوستان کے108شرپسند ڈھیر

بلوچستان میں   سکیورٹی فورسز کا منہ توڑ جواب : فتنہ الہندوستان کے108شرپسند ڈھیر

راولپنڈی: بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دے دی۔ گزشتہ رات دہشت گردوں نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کے 12 مختلف مقامات پر شب خون مارنے کی کوشش کی، جسے فورسز نے اپنی فولادی قوت سے کچل کر رکھ دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز کی جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا    ۔ گزشتہ رات کی جھڑپوں میں 67دہشت گرد مارے گئے، جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں کا مجموعی عدد108تک پہنچ چکا ہے۔ اس شدید معرکے میں پاک سرزمین کے 10 جانثار (پولیس اور سیکیورٹی اہلکار) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
 مفرور دہشت گردوں کی تلاش میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن اب بھی جاری ہے، جس میں مزید ہلاکتوں کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے غیر ملکی ایما پر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن فورسز کی بروقت کارروائی نے دشمن کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کی مٹی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دی جائیں گی اور دشمن کو ہر محاذ پر اسی طرح عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

ٹیگز: