Wed, September 16, 2026

 سکیورٹی فورسز کے ملک گیر آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 34 دہشت گرد ہلاک

 سکیورٹی فورسز کے ملک گیر آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 34 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کی پراکسی تنظیموں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مختلف جھڑپوں اور ٹارگٹڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق، 24 فروری کو خیبر پختونخوا کے چار مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ان جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم 'فتنہ الخوارج' کے 26 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر ان کا صفایا کیا۔
دوسری جانب، بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی 'فتنہ الہندوستان' کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور تخریبی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ٹیگز: