Wed, September 16, 2026

پنجاب میں کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج، آسان کاروبار سکیموں نے ریکارڈ قائم کر دیا

پنجاب میں کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج، آسان کاروبار سکیموں نے ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور:پنجاب میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں متعارف کرائی گئی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیموں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ صرف چھ ماہ کے عرصے میں ان سکیموں کے تحت 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کیے گئے، جس سے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آسان کاروبار کارڈ اور فنانس سکیم کے ذریعے ایک لاکھ 8 ہزار 371 افراد کو کاروبار شروع کرنے یا اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دینے میں مدد فراہم کی گئی۔ حکومت نے سکیم کے دوسرے مرحلے میں مزید 90 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا ہدف صوبے میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔ ان کے مطابق کاروبار کے فروغ سے مزدور طبقے کو فائدہ پہنچے گا اور معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری افراد کی بھرپور سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔

ٹیگز: