کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 90 ہزار پوائنٹس کی حد کو پار کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن 1300 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 90 ہزار 658 پوائنٹس تک پہنچا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
پچھلے کاروباری ہفتے کے آخر میں، سٹاک مارکیٹ 1478 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 89 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔