اسلام آباد: مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پہلے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں تینوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں مکہ معاہدے کا مستقل سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی سیکریٹری جنرل ابتدائی طور پر سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔ سیکریٹری جنرل کی مدتِ کار تین سال مقرر کی گئی ہے۔
اجلاس میں مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری، دفاعی پیداوار اور باہمی دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تینوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔