Wed, September 16, 2026

اسرائیل کی ایک اور بین الاقوامی غنڈہ گردی؛ 'گلوبل صمود فلوٹیلا' پر حملے کے خلاف پاکستان سمیت 10 ممالک کا ہنگامی مشترکہ اعلامیہ جاری

اسرائیل کی ایک اور بین الاقوامی غنڈہ گردی؛ 'گلوبل صمود فلوٹیلا' پر حملے کے خلاف پاکستان سمیت 10 ممالک کا ہنگامی مشترکہ اعلامیہ جاری


واشنگٹن/اسلام آباد : غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے بین الاقوامی امدادی بحری قافلے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے ۱۰ اہم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرتے ہوئے اسرائیل سے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دس ملکوں کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی سفارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ روم کے بین الاقوامی پانیوں میں سویلین اور انسانی ہمدردی کے مشن پر حملہ کرنا کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا گیا "انسانی ہمدردی کے مشن کو فوجی بربریت کا نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اغوا کیے گئے تمام بین الاقوامی رضاکاروں کو فوری رہا کیا جائے اور عالمی برادری ایسے شہری و امدادی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایک ایسے وقت میں جب خطے میں پہلے ہی شدید تزویراتی کشیدگی پائی جاتی ہے، معصوم فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا پر اسرائیل کا یہ حملہ مشرقِ وسطیٰ کے حالات کو مزید دھماکہ خیز بنا سکتا ہے۔ پاکستان اور دیگر نو ممالک نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو عالمی فورمز پر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔

ٹیگز: