Wed, September 16, 2026

 افغان سرزمین سے اٹھنے والی انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار:چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

 افغان سرزمین سے اٹھنے والی انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار:چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

بیجنگ/ماسکو :چین اور روس نے افغانستان کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے پھیلنے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے۔

چینی اور روسی صدور کے مابین ہونے والی اہم ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین سے جنم لینے والے سیکیورٹی خطرات نہ صرف اس کے پڑوسی ممالک کے استحکام کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ مجموعی طور پر عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔

اعلامیے میں دونوں عالمی طاقتوں نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ خطے کو محفوظ بنانے اور افغانستان سے ابھرنے والے خطرات کے سداد کے لیے عالمی برادری کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا۔ چین اور روس نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے پر زور دیا ہے۔

ٹیگز: