Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی بشکیک میں اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی بشکیک میں اہم ملاقات

بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے وزیراعظم کا باہر آکر استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹیگز: