بشکیک: کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے دوران پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایران اور امریکہ کے مابین جاری مذاکرات اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے اس تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ایرانی ہم منصب نے پاک-ایران تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر کے ہدف تک لے جانے کی تجویز دی، جس کا وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرمقدم کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دونوں وزراء نے خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی