Thu, September 17, 2026

سیلاب پر سیاست افسوسناک، پنجاب نے ریکارڈ ریلیف آپریشن کیا: وزیراعلیٰ مریم نواز

سیلاب پر سیاست افسوسناک، پنجاب نے ریکارڈ ریلیف آپریشن کیا: وزیراعلیٰ مریم نواز

چکوال:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حالیہ دنوں شدید سیلاب سے متاثر ہوا، مگر افسوسناک پہلو یہ رہا کہ دیگر صوبوں نے اس انسانی بحران پر سیاست کی۔ وہ چکوال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن کیا، جس کی مثال نہیں ملتی۔"جب پنجاب مشکل میں تھا تو دوسروں نے ہمدردی کے بجائے سیاست کی، جس کا دکھ ہوا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں آٹا اور روٹی سستے داموں دستیاب ہیں۔"جو لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، وہ اپنے منتخب نمائندوں سے سوال کریں۔"
انہوں نے بتایا کہ رواں سال 1 لاکھ 25 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، تاکہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ڈیجیٹل ترقی کے مواقع میسر آئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں سینٹر آف ایکسی لینس اسکولز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کا خواب ایک محفوظ اور پُرامن پنجاب ہے، اور اس مقصد کے لیے کئی عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈویژن) کے قیام کے بعد صوبے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔

ٹیگز: