Wed, September 16, 2026

ٹرمپ نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کوششوں کو سراہا

ٹرمپ نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کوششوں کو سراہا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ان کے پیش کردہ 20 نکاتی امن معاہدے کی مکمل حمایت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کی یہ حمایت امن کے قیام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور امریکا اس عمل کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتا رہے گا۔

ٹیگز: