Wed, September 16, 2026

اسرائیل نے غزہ امن معاہدے کی منظوری دے دی، مرحلہ وار انخلا کا اعلان

اسرائیل نے غزہ امن معاہدے کی منظوری دے دی، مرحلہ وار انخلا کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں امن معاہدے کو قبول کر لیا ہے اور اپنی افواج کا انخلا مرحلہ وار عمل میں لایا جائے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ملاقات میں نہ صرف غزہ میں امن بلکہ مشرق وسطیٰ میں مجموعی امن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ تاہم، انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کا بھی اعادہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو خطے میں دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ امریکا اس عمل کو ہر ممکن سپورٹ کرے گا۔

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں کئی برسوں سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: