Wed, September 16, 2026

اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، غزہ کے چند علاقوں سے ہنگامی انخلا کا حکم

اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، غزہ کے چند علاقوں سے ہنگامی انخلا کا حکم

غزہ :  اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 40 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ان شہیدوں میں 10 افراد نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بمباری کا شکار ہوئے جبکہ 15 کی ہلاکتیں غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان آویخائی ادرعی نے غزہ سٹی کے رہائشی علاقوں رِمال، صبرا، بندرگاہ اور بیروت اسٹریٹ کے کچھ حصوں کے لیے ہنگامی طور پر جبری انخلا کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک خاص عمارت پر جلد حملہ کیا جائے گا کیونکہ وہاں حماس کے دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، تاہم اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

ادرعی نے رہائشیوں کو فوراً اس عمارت کو خالی کر کے جنوب کی طرف، الان مواصی کے انسانی ہمدردی کے علاقے کی جانب جانے کی ہدایت کی ہے۔

جن فلسطینیوں نے پہلے ہی جنوب کا رخ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ وہاں بھی کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی کیونکہ اسرائیلی فوج نے رفح، خان یونس اور غزہ کے دیگر جنوبی اور مشرقی علاقوں پر مسلسل بمباری کی ہے۔اسی طرح، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان پر بھی بمباری کی ہے۔

ٹیگز: