Wed, September 16, 2026

اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن منظور کر لی ، امریکی صدر ٹرمپ

اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن منظور کر لی ، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے غزہ سے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی دے دی ہے اور حماس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جب حماس اس پر تصدیق کر دے گا تو فوری طور پر جنگ بندی ہو جائے گی اور یرغمالیوں و قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو گا۔ انہوں نے پہلے بھی حماس کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تعاون میں تاخیر کرے گا تو تمام شرائط ختم کر دی جائیں گی۔

حماس نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو زیادہ تر قبول کر لیا ہے، لیکن کچھ نکات پر تحفظات ہیں اور برطانوی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے کردار کو قبول نہیں کیا۔

مصر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات اتوار اور پیر کو ہوں گے، جن میں یرغمالیوں کی رہائی کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

ٹیگز: