Wed, September 16, 2026

قطر میں حملہ: نیتن یاہو نے غلطی تسلیم کر لی

قطر میں حملہ: نیتن یاہو نے غلطی تسلیم کر لی

واشنگٹن :اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ٹیلی فون کرکے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے پر معذرت کی۔

یہ رابطہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں سہ فریقی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ہوا، جس میں تینوں رہنماؤں نے باہمی ہم آہنگی، رابطوں کے فروغ اور علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک نیا "سہ فریقی نظام" قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

نیتن یاہو نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے گریز کیا جائے گا۔ قطری وزیراعظم نے اس یقین دہانی کا خیرمقدم کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے قطر کے کردار پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک قطری فوجی سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ حماس رہنما خلیل الحیہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔

ٹیگز: