Wed, September 16, 2026

قطر اور اتحادیوں کی پالیسیاں اسرائیل کو عالمی تنہائی کا شکار کر رہی ہیں:نیتن یاہو کا اعتراف

 قطر اور اتحادیوں کی پالیسیاں اسرائیل کو عالمی تنہائی کا شکار کر رہی ہیں:نیتن یاہو کا اعتراف

تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے ان پالیسیوں کو اقتصادی اور میڈیا ناکہ بندی قرار دیا، جو اسرائیل کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نیتن یاہو نے اسرائیل کی صورتحال کو "سپر اسپارٹا" کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو سخت حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی معیشت اور دفاعی صنعت کو خودمختار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ناکہ بندی کا سامنا کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یورپ میں مسلم اقلیتیں اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تاہم امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو سوشل میڈیا پر بھی اپنی موجودگی کو بڑھانا ہوگا۔

ٹیگز: