Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون، قطر پر حملہ غیر دانش مندانہ قرار

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون، قطر پر حملہ غیر دانش مندانہ قرار

دوحہ :قطر میں اسرائیل کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور اس کارروائی پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ کیا حملہ کامیاب رہا اور اسے غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انہیں موقع ملا اس لیے کارروائی کی گئی۔ دوسری طرف قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ اس حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں ختم کر دی ہیں اور نیتن یاہو کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جواب دہ ہونا چاہیے۔

قطری وزارت خارجہ نے بھی نیتن یاہو کے قطر میں حماس کے دفتر سے متعلق بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو اپنے عمل کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

نیتن یاہو نے اس حملے کو امریکی آپریشن کے ساتھ تشبیہ دی اور کہا کہ وہ دہشت گردوں کو جہاں بھی پائیں گے، ختم کریں گے۔ انہوں نے قطر پر الزام لگایا کہ وہ حماس کو پناہ دیتا ہے اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

امریکہ میں اسرائیلی سفیر نے بھی کہا کہ اگر پہلی بار حملہ ناکام رہا تو اگلی بار کامیابی ہوگی، اور جو ہمیں نقصان پہنچائے گا، ہم اسے جواب دیں گے۔

ٹیگز: