Wed, September 16, 2026

پاکستان نے افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

استنبول : پاکستان نے ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ امن کے عمل کو ایک اور موقع دیا جا سکے۔ استنبول میں پاکستانی وفد کے ساتھ مذاکرات کے دوران، پاکستان کا مرکزی مطالبہ افغانستان سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ہوگا، تاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی وفد مذاکرات کے ناکامی کے بعد استنبول واپس جانے والا تھا، مگر ترکیہ کی درخواست پر اس نے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بات چیت اس لیے جاری رکھی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جا سکے اور دہشت گردی کی روک تھام پر بات کی جا سکے۔

افغان حکام نے بھی اس معاملے پر سفارتی سطح پر رابطے کیے ہیں، جس کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ ترکیہ چاہتا ہے کہ اس کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات کامیاب ہوں اور کسی نتیجے تک پہنچیں۔

مذاکرات کے دوران، طالبان کا مؤقف کبھی کبھار کابل انتظامیہ سے رابطے کے بعد تبدیل ہوتا رہا، جس نے مذاکرات کو پیچیدہ بنا دیا۔ پاکستان نے اپنے مطالبات کو ثالثوں کے سامنے تسلیم کرایا، لیکن کابل انتظامیہ کے اثرات کی وجہ سے طالبان کا مؤقف بدلے گا۔

اس سے پہلے دوحہ میں بھی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہو چکے تھے، جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا اور یہ طے پایا تھا کہ استنبول میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار بنایا جائے گا۔

ٹیگز: