اسلام آباد : پاکستان نے ثالثوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے تناؤ میں کمی اور امن عمل کو ایک نئی راہ دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں، جہاں فریقین باہمی اختلافات کے حل اور سرحدی تعاون کے فروغ پر گفتگو کر رہے ہیں۔
قبل ازیں استنبول میں ہونے والے مذاکرات چار روز تک جاری رہے تھے، تاہم طالبان کے غیر لچکدار مؤقف کے باعث کوئی نتیجہ خیز پیش رفت نہ ہو سکی۔ اب پاکستان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے وفد کے قیام میں توسیع کر دی ہے۔