اسلا م آباد/استنبول:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور کل جمعرات کو منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کا مقصد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردی کی روک تھام کے اقدامات پر زور دینا ہے۔
اگر افغان طالبان کے کسی سینئر وزیر کی شرکت کی تصدیق ہوئی تو وزیر دفاع خواجہ آصف بھی مذاکرات میں شریک ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت کا فیصلہ اسی کے مطابق کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کے مشیر بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے اور مذاکرات میں دونوں جانب سے باہمی تحفظات، سکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور زیر بحث آئیں گے۔
یہ مذاکرات دو طرفہ تعلقات میں اعتماد کی فضا قائم کرنے اور علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔