Wed, September 16, 2026

 پی ٹی آئی قیادت کا کردار مشکوک، کے پی حکومت کی غفلت سے دہشتگردی بڑھی:عطاء تارڑ کے سخت الزامات

 پی ٹی آئی قیادت کا کردار مشکوک، کے پی حکومت کی غفلت سے دہشتگردی بڑھی:عطاء تارڑ کے سخت الزامات

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور خیبر پختونخوا حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ملک دشمن عناصر سے روابط کھل کر سامنے آرہے ہیں اور بانی پارٹی کی قریبی رشتہ دار بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف بیانیہ دے کر ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

عطاء تارڑ نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں نہ صرف 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھیں بلکہ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز کے ذریعے پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “دشمن ملک کے میڈیا کو انٹرویو دینا افسوسناک ہے۔ کیا نورین خان نیازی نے بھارتی حملوں کی مذمت بھی کی؟”

وفاقی وزیر کے مطابق ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر خیبر پختونخوا حکومت کی سنگین کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں منشیات کا پیسہ شدت پسند گروہوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جب کہ “منشیات کی اسمگلنگ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود بھی ملوث ہیں ،البتہ ان الزامات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں اور منشیات فروش گروہوں کے درمیان ملی بھگت سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، جبکہ “کوئی دہشتگرد منشیات مافیا پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔” انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ریاستی اداروں اور ملک کو کمزور کرنے کی راہ پر گامزن ہے، جس کے شواہد متعدد مواقع پر سامنے آ چکے ہیں۔

ٹیگز: