Wed, September 16, 2026

پنجاب میں منشیات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی،  براہِ راست جائزہ وزیراعلیٰ پنجاب خود لے رہی ہیں: سینئر وزیر مریم اورنگزیب 

پنجاب میں منشیات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی،  براہِ راست جائزہ وزیراعلیٰ پنجاب خود لے رہی ہیں: سینئر وزیر مریم اورنگزیب 

لاہور :پنجاب حکومت نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرتے ہوئے صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس کا براہِ راست جائزہ وزیراعلیٰ پنجاب خود لے رہی ہیں۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوئی بھی منشیات فروش، چاہے کتنا بھی بااثر ہو، چھوٹ نہیں پائے گا۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی کی ضرورت بھی اجاگر کی اور بتایا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا جرم ہے۔

وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں چھوٹے بچے جو رکشہ چلا رہے تھے، ان کی جان کو خطرہ تھا، اس لیے اس پر فوری پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر تعریفیں ہو رہی ہیں اور حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سموگ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

ٹیگز: