Wed, September 16, 2026

 صوبائی حکومت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے مگر معصوم شہریوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا:و زیر اعلی خیبر پختونخوا

 صوبائی حکومت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے مگر معصوم شہریوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا:و زیر اعلی خیبر پختونخوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع میں فوجی کارروائی کے خدشات کے پیشِ نظر کہا ہے کہ بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلے ناقابل قبول ہیں اور عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے۔

باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے مگر معصوم شہریوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی میں بھی امن جرگہ بلانے اور دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی بنانے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے واجب الادا 850 ارب روپے فوری ادا کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں کسی بھی فیصلہ سازی میں صوبائی حکومت، قبائلی عمائدین اور پارلیمنٹرین شامل ہوں گے اور غیر شراکتی فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ بدامنی میں ہزاروں شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں نے قربانیاں دی ہیں، اس بار کسی بھی شہری کی جان ضائع نہیں ہونے دی جائے گی، اور قبائلی اضلاع میں ترقی اور امن کے ساتھ رہنا صوبے کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: