Wed, September 16, 2026

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک سسٹم میں اصلاحات کی ہدایت دے دی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک سسٹم میں اصلاحات کی ہدایت دے دی

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ٹریفک کے نظام میں جدید اصلاحات متعارف کرانے کا حکم دیا ہے۔ ان اصلاحات کے تحت، لاہور اور پورے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3195 افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور 3215 مقدمات درج کیے گئے۔ اس دوران 12,814 گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے تھانوں میں بند کر دیے گئے، جبکہ 50,480 چالان کیے گئے اور 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

دھواں چھوڑنے والی 3511 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، اور 384 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ 3 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضبط کر لیے گئے، جبکہ 42,561 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ٹیگز: