Wed, September 16, 2026

پاک فوج اور کوئٹہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا شولا سپورٹس کمپلیکس میں سائیکل ریس کا انعقاد

پاک فوج اور کوئٹہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا شولا سپورٹس کمپلیکس میں سائیکل ریس کا انعقاد

کوئٹہ : پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے شولا سپورٹس کمپلیکس میں ایک شاندار سائیکل ریس کا انعقاد کیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اس 5.9 کلومیٹر کی سائیکل ریس میں شرکاء نے چیلنجنگ راستے پر اپنی مہارت اور حوصلے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ایونٹ کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس دیے گئے، اور سب سے کم عمر اور معمر شرکاء کو بھی خصوصی طور پر انعامات سے نوازا گیا۔ اس ریس میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت کو بہت سراہا گیا، جو کہ ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

شرکاء نے بلوچستان میں اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس خواتین کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مزید اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ موقع ملے۔

پاک فوج نے ہمیشہ بلوچ خواتین کی تعلیم اور ترقی میں ان کے کردار کو اہمیت دی ہے اور اس ایونٹ کے ذریعے انہیں کھیلوں میں حصہ لینے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ٹیگز: