Wed, September 16, 2026

بجٹ 2026-27 کی تیاری تیز، APCC کا اجلاس یکم جون کو طلب

بجٹ 2026-27 کی تیاری تیز، APCC کا اجلاس یکم جون کو طلب

اسلام آباد : آئندہ مالی سال 27-2026 کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی (APCC) کا اہم اجلاس یکم جون کو منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی Ahsan Iqbal کریں گے، جس میں اگلے مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ سے متعلق سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جبکہ معاشی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے، جبکہ APCC کی سفارشات بعد ازاں قومی اقتصادی کونسل (NEC) کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم کی صدارت میں ہونے کا امکان ہے۔
 
 
 

ٹیگز: