اسلام آباد: قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 2026-27 منظور کر لیا، جبکہ اپوزیشن کی بجٹ سے متعلق تمام ترامیم کو ایوان میں مسترد کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد نئے فنانس بل میں شامل ٹیکس ترامیم یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ نئی ترامیم کے تحت تنخواہ دار طبقے اور جائیداد کے لین دین سے متعلق ٹیکس قواعد میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ بجٹ کا مقصد معاشی استحکام اور ریونیو میں اضافہ ہے، جبکہ اپوزیشن نے بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کارروائی مکمل ہونے کے بعد کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔