Wed, September 16, 2026

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں نیا باب: کابل میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں نیا باب: کابل میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان نے کابل میں سفیر بھیجنے کا بڑا فیصلہ کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس خوشخبری کا اعلان کیا کہ پاکستان نے ناظم الامور کی جگہ سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو دونوں ممالک کے رشتے کو مضبوط کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف سیاسی بلکہ اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری جاری ہے اور اس فیصلے سے عوام کو بھی خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے نتیجے میں یہ اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں امن اور ترقی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

ٹیگز: