Wed, September 16, 2026

پاکستان کی دفاعی تاریخ کا نیا باب: کتاب ’’معرکہ حق‘‘ کی رونمائی 5 مئی کو کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی دفاعی تاریخ کا نیا باب: کتاب ’’معرکہ حق‘‘ کی رونمائی 5 مئی کو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور کامیاب خارجہ پالیسی کی مستند دستاویز، کتاب ’’معرکہ حق‘‘ مکمل کر لی گئی ہے، جس کی باضابطہ تقریبِ رونمائی 5 مئی کو منعقد ہوگی۔ یہ کتاب قومی عزم اور جرات کی ان داستانوں کو سمیٹے ہوئے ہے جنہوں نے عالمی افق پر پاکستان کے وقار کو بلند کیا۔
کتاب کے مندرجات میں پاکستان کی حالیہ برسوں کی عظیم فتوحات اور تزویراتی (Strategic) کامیابیوں کو پہلی بار ایک جامع شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کے اہم پہلو درج ذیل ہیں۔
 کتاب میں واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان نے میدانِ جنگ میں جرات اور بین الاقوامی فورمز پر دانشمندانہ سفارت کاری کے ذریعے اپنے دشمنوں کو مات دی۔ ’’معرکہ حق‘‘ محض ایک یادداشت نہیں بلکہ یہ دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا ایک تحقیقی اور تاریخی ریکارڈ ہے۔اس تصنیف کا مقصد نوجوانوں کو پاکستان کی اصل طاقت اور اس کے دفاعی استحکام کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہے۔
5 مئی کو ہونے والی اس تقریبِ رونمائی میں نامور محققین، سینیئر صحافی اور دفاعی تجزیہ کار کتاب پر تبصرہ کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ کتاب پڑھنے والوں کو یہ احساس دلاتی ہے کہ جب قوم اور ادارے ایک صفحے پر ہوں تو کوئی بھی طاقت پاکستان کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
علمی حلقوں کی جانب سے اس کتاب کو پاکستان کے دفاعی بیانیے (Narrative) کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: