Wed, September 16, 2026

کابل میں مکالمے کی نئی صبح: پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کی امید

کابل میں مکالمے کی نئی صبح: پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کی امید

کابل :طویل سرد مہری اور باہمی بداعتمادی کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں ایک نئی رمق پیدا ہوئی ہے، جہاں کابل میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ایک تجربہ کار سفارت کار کے طور پر کابل پہنچے تو ان کا استقبال افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کیا۔ اس تاریخی موقع پر دونوں ملکوں کے وفود سیکیورٹی، تجارت، اور عوامی رابطوں جیسے اہم مسائل پر مذاکرات میں مصروف ہیں۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’’افغانستان ہمارا ہمسایہ ہی نہیں، برادر ملک بھی ہے۔ بات چیت ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے۔‘‘

سیاسی مبصرین اس دورے کو دوطرفہ تعلقات میں جمود کو توڑنے کی سنجیدہ کوشش قرار دے رہے ہیں۔ کیا یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھ سکیں گے؟ یہ آنے والا وقت بتائے گا، لیکن ابتدا امید افزا ضرور ہے۔

ٹیگز: