Wed, September 16, 2026

بھارت کی فالس فلیگ سازش کا ایک اور منصوبہ سامنے آگیا: سکیورٹی ذرائع

بھارت کی فالس فلیگ سازش کا ایک اور منصوبہ سامنے آگیا: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: پاکستان کے حساس اداروں نے مبینہ طور پر بھارت کی فالس فلیگ کارروائی کے خفیہ منصوبے کو سامنے لا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس نے بھارت کی خفیہ مواصلات کو ڈی کوڈ کر کے یہ انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں پاکستانی قیدیوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت ممکنہ طور پر پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں منتقل کرے گا اور ان کے ذریعے فالس فلیگ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کارروائی کو بہانے کے طور پر استعمال کر کے بھارت پاکستان پر سرحدی کشیدگی اور بڑے حملے کا الزام لگا سکتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کی فوج کو مشرقی سرحد پر مصروف کرنا اور خطے میں تناؤ پیدا کرنا ہے۔

ٹیگز: