Wed, September 16, 2026

سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی، ڈسپلنری کمیٹی نے نسیم شاہ کے خلاف سخت فیصلہ سنا دیا

سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی، ڈسپلنری کمیٹی نے نسیم شاہ کے خلاف سخت فیصلہ سنا دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان پر 2 کروڑ روپے کا خطیر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی سینٹرل کنٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے نسیم شاہ کے خلاف لگے الزامات کی تفصیلی سماعت کی، جس کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ قومی فاسٹ بولر نے سینٹرل کنٹریکٹ کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ نے ڈسپلن پر سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی کے تحت یہ بڑا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
 نسیم شاہ پر عائد کیا گیا 2 کروڑ روپے کا جرمانہ پی سی بی کی تاریخ کے بڑے جرمانوں میں سے ایک ہے۔

ٹیگز: