Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 آکشن: نسیم شاہ کی 'شاہانہ' انٹری، عماد وسیم اور شکیب الحسن کی قیمت نہ لگ سکی

پی ایس ایل 11 آکشن: نسیم شاہ کی 'شاہانہ' انٹری، عماد وسیم اور شکیب الحسن کی قیمت نہ لگ سکی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری کھلاڑیوں کی نیلامی نے کرکٹ کی دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ پہلی بار متعارف کروائے گئے آکشن ماڈل نے کئی کھلاڑیوں کی قسمت بدل دی جبکہ کچھ نامور کھلاڑیوں کے لیے ایوانوں میں خاموشی چھائی رہی۔
راولپنڈی کی ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم میں خرید کر ایونٹ کا اب تک کا مہنگا ترین کھلاڑی بنا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی 8 کروڑ 5 لاکھ روپے کے ساتھ راولپنڈی کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔
اس آکشن کا سب سے بڑا حیران کن پہلو کئی سینئر کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز کی جانب سے منتخب نہ کرنا رہا۔    عماد وسیم اور شکیب الحسن: ٹی ٹوئنٹی کے دو بہترین آل راؤنڈرز کو کسی ٹیم نے اپنی ترجیح میں شامل نہیں کیا۔انگلینڈ کے کرس جورڈن اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی خریدار تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ محمد حسنین جیسے فاسٹ بولر کو بھی تاحال کسی ٹیم نے گھاس نہیں ڈالی۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ: فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں برقرار رکھ کر اپنی 'کور ٹیم' پر بھروسہ قائم رکھا۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر (7 کروڑ 90 لاکھ) اور قومی کپتان سلمان علی آغا (5 کروڑ 85 لاکھ) کی شمولیت سے  کراچی کنگز ایک مضبوط بیٹنگ سائیڈ بن کر ابھری ہے۔
    سیالکوٹ سٹالینز،لیگ کی نئی ٹیم نے صاحبزادہ فرحان پر 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔آکشن کے دوران حکومت اور پی سی بی کی جانب سے یہ خوشخبری بھی دی گئی ہے کہ اس سال پشاور کے شائقین کو بھی پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا، جس کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: