Wed, September 16, 2026

"مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے"، وزیراعظم کا ریلیف پیکج کی تیاری کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے تھپیڑوں سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عوامی ریلیف کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔
 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے موجودہ اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ سپلائی میں کوئی کمی نہ آئے۔اجلاس میں عالمی منڈی کے اثرات سے مقامی صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ہمیں احساس ہے کہ عام آدمی کن مشکلات سے گزر رہا ہے۔ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمزور طبقے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم انہیں اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود ریلیف اقدامات کی نگرانی کریں گے تاکہ کوئی بھی مستحق شخص حکومتی امداد سے محروم نہ رہے۔

ٹیگز: