Wed, September 16, 2026

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد: پاکستان بھر میں شوال کا چاند دکھائی دے گیا ہے، جس کے بعد عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آُزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

ماہرین کے مطابق، شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا تھا اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زائد ہو گی، جس کے باعث یہ چاند بآسانی انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل نے بھی چاند کے نظر آنے کے قومی امکانات کی تصدیق کی ہے۔
 

ٹیگز: