Wed, September 16, 2026

شوال کا چاند ملائیشیا اور بنگلادیش میں نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی

شوال کا چاند ملائیشیا اور بنگلادیش میں نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی

کوالالمپور/ڈھاکہ :ایشیا کے اہم اسلامی ممالک ملائیشیا اور بنگلادیش میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے سرکاری حکام نے باضابطہ طور پر ہفتہ 21 مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملائیشین میڈیا کے مطابق فلک یاتی ماہرین اور مذہبی حکام نے چاند کی رویت نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ملک میں کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید ہفتے کے روز منائی جائے گی۔ڈھاکہ میں ہونے والے بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا حتمی اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب، پاکستان میں عیدالفطر کے چاند کا فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین اور کمیٹی کے ارکان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں عید کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: