Wed, September 16, 2026

جنگ بندی کی نئی تجویز پر حماس نے رضا مندی ظاہر کردی

 جنگ بندی کی نئی تجویز پر حماس نے رضا مندی ظاہر کردی

غزہ : مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز کو قبول کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

حماس کے رہنما خلیل الحیا نے بتایا کہ مصر اور قطر کی طرف سے دو روز قبل موصول ہونے والی جنگ بندی کی تجویز کو حماس نے منظور کیا ہے اور اس پر مثبت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل اس نئی تجویز پر رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

خلیل الحیا نے مزید کہا کہ حماس غزہ میں حکومتی طاقت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے، لیکن مسلح گروپ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دوسری طرف، اسرائیل نے ابھی تک اس نئی جنگ بندی تجویز پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔

ٹیگز: