Wed, September 16, 2026

عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے اثرات دور رس ہوں گے، پاکستان آبی حقوق کا تحفظ کرے گا، اسحاق ڈار

عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے اثرات دور رس ہوں گے، پاکستان آبی حقوق کا تحفظ کرے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دریاؤں سے متعلق عالمی معاہدوں کو کمزور کرنے یا سبوتاژ کرنے کی کوششیں بین الاقوامی نظام کے لیے خطرناک مثال قائم کر سکتی ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ انسانی وقار، معاشی ترقی اور پائیداری کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مؤثر انتظام امن، سلامتی اور خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر کسی بھی غیر قانونی اقدام کو قبول نہیں کرے گا اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی قانون کے تحت دستیاب قانونی اور سفارتی ذرائع اختیار کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کسی صورت جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنے قومی مفادات اور آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا راستہ طاقت یا دھمکی نہیں بلکہ مذاکرات اور باہمی احترام ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دریاؤں اور پانی کا تحفظ پاکستان کے لیے قومی مفاد اور قومی سلامتی کا معاملہ ہے، کیونکہ ملک کی زراعت، غذائی تحفظ اور معیشت کا انحصار پانی کے وسائل پر ہے۔

ٹیگز: