Wed, September 16, 2026

'پانی کا تحفظ، بقا کی جنگ': صدر زرداری کا آبی نظام میں خواتین کی شمولیت، وزیراعظم کا آبی قلت کے چیلنج سے نمٹنے کا عزم

'پانی کا تحفظ، بقا کی جنگ': صدر زرداری کا آبی نظام میں خواتین کی شمولیت، وزیراعظم کا آبی قلت کے چیلنج سے نمٹنے کا عزم

اسلام آباد : عالمی یومِ آب کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے اہم پیغامات میں آبی ذخائر کے تحفظ کو پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پانی کی منصفانہ فراہمی اور زیرِ زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آبی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا آبی نظام کی سرمایہ کاری اور فیصلہ سازی کے ہر مرحلے میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔گرتی ہوئی آبی سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ زیرِ زمین ذخائر کو دوبارہ بھرنے (Recharge) کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
 محفوظ پانی کی فراہمی کو محض ایک سہولت نہیں بلکہ ایک قومی ترجیح بنانا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش آبی بحران کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا صاف پانی کی فراہمی ایک بنیادی انسانی حق ہے جس کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو اس وقت آبی قلت کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہم شب و روز کوشاں ہیں۔
 حکومت مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آبی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

ٹیگز: